3 مارچ، 2016، 8:35 AM

صوبہ ہلمند میں افغان فوج کے خلاف پاکستانی فوج لڑ رہی ہے

صوبہ ہلمند میں افغان فوج کے خلاف پاکستانی فوج لڑ رہی ہے

افغانستان کے صوبہ ہلمند کے پولیس کمانڈر عبدالرحمن سرائے جنگ نے الزام عائد کیا ہے پاکستان نے افغان افواج کے خلاف لڑنے کے لیے اپنی فوج ہلمند میں داخل کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہلمند کے پولیس کمانڈر عبدالرحمن سرائے جنگ نے الزام عائد کیا ہے پاکستان نے افغان افواج کے خلاف لڑنے کے لیے اپنی فوج ہلمند میں داخل کر دی ہے اورپاکستان نے کوئٹہ شوریٰ کو ہلمند منتقل کرنے اور صوبے کوتباہ کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان صوبے ہلمندکے پولیس کمانڈر عبدالرحمن سرائے جنگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کوئٹہ شوریٰ کو ہلمند منتقل کرنے کی کوشش کررہی ہے، پاکستانی فوجی صوبہ ہلمند میں جنگ کی بنیادی وجہ ہیں۔ ہلمند کی صوبائی کونسل نے الزام لگایاکہ افغان فوجیوں نے کئی بار میدان جنگ میں پاکستانی فوجیوں کو دیکھا ہے، کوئٹہ شوری کے اہم کمانڈروں کی بڑی تعدادنے ہلمندکے کچھ علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ ادھر پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اعتراف کیا ہے کہ طالبان دہشت گردوں کی اعلی قیادت پاکستان میں موجود ہے۔

News ID 1862259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha